سمندری طوفان کی حقیقت اور شہر کراچی۔

کراچی شہر ملک پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے رقبہ اور آبادی دو ہی اعتبار سے اس کا پاکستان میں کوئ دوسرا ثانی نہیں ہے اس کی ساحلی پٹی ہاکس بے سے ہوتی ہوئ کورنگی کراسنگ کے قریب ابراہیم حیدری تک اور پھر لانڈھی کے پچھلے علاقوں سے ہوتی ہوئ شیرپاؤ کالونی کے قریب سے ہوتی ہوئ اندرون سندھ کو جاتی ہے۔۔ کراچی شہر کے ہر بڑے علاقے سے برساتی نالے سمندر کے طرف گامزن ہے اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اللہ نہ کرے سمندری طوفان کراچی کے ساحل سے ٹکراتا ہے تو کیا ہو سکتا ہے سمندر کا پانی اللہ نا کرے اس پوری ساحلی پٹی سے شہری علاقوں میں داخل ہوگا تو کیا ہو سکتا ہے؟ اس پورے عالاقے سے پانی پورے شہر میں بھر جاۓ گا لاکھوں لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں۔ دو نمبر مٹیریل سی بنی بلند عمارتیں کہاں جائیں گی برساتی نالے سمندری پانی کو شہر میں پھینک رہے ہونگے سمندری لہریں جو کہ کئ فٹ بنلد ہوتی ہیں وہ کیاں تک اور کس حد تک نقصان دے سکتی ہیں اس کا اندازہ کسی عام انسانوں کے بس کی بات نہیں کروڑوں لوگوں کا شہر تقریبا ٹھپ ہو سکتا ہے اللہ نا کرے۔ اگر ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہمارے پاس بہتریں دو ہزار سی سی کار ہے تو ہم کراچی 20 منٹ میں چھوڑ کر ر...